ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف/انسانی حقوق) لوئیر چترال کا تبادلہ

چترال(زیل نمائندہ) محکمہ اسٹیبلشمنٹ صوبہ خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف /انسانی حقوق) لوئیر چترال عبدالولی خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لوئیر دیر تعینات کیا گیا ہے۔ موصوف ایک تجربہ کار اور ایماندار افسر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔  اس سے قبل وہ اسسٹنٹ کمشنر دروش، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز خدمات سرانجام دی ہیں۔ دریں اثنا ء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)لوئیر چترال حیات شاہ کا تبالہ بحیثیت مانیٹرینگ آفیسر(IMU) لوئیر چترال کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email