مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک

مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ اس آگہی واک میں مدک لشٹ لوکل کونسل کے پریذڈنٹ آحمد نذیر اور ان کی ٹیم کے ساتھ علاقے کے نمائندے ، سکاؤٹس اور گرلزگائڈز نے شرکت کیں۔ اس آگہی واک کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو  صاف ستھرا رکھنے، درخت لگانے ، نیز قدرت سے محبت کا عملی اظہار تھا۔

Print Friendly, PDF & Email