کاروباری ذہنیت کے فروغ کی جانب مثبت قدم؛ چترال میں ابھرتے سی-ای-اوز کا پروگرام اختتام پذیر

چترال تریچمیر ہوٹل میں منعقدہ ابھرتے سی-ای-اوز پروگرام میں منتظمین اور حاضرین نے نہ صرف پروگرام کو سراہا بلکہ کاروباری ذہنیت کے فروغ کے حوالے سے ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ پروگرام قشقار بزنس مینیجمینٹ جس کے روح رواں محمد نایاب خان ہے اور ساتھ ہی آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اور فریش سٹارٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ 80 کی تعداد میں کاروباری خواتین و حضرات نے شرکت کیں اور اپنے کاروباری فکر ، تنظیم اور طریقہ کار کا اشتراک کیا۔ پروگرام میں شامل کاروباری خواتین و حضرات نے ایسے اقدامات کو مسقبل میں جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ مستقبل میں بھی کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email