ہمیشہ ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کی لیکن میرے ملک میں ہی مجھے زلیل و رسوا کیا گیا "احسن رمضان

احسن رمضان اکیڈمی میں آئندہ ایونٹس کی ٹریننگ کے لیے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے جس پر گرین ٹاؤن تھانے کی پولیس نے رات گئے تک اسنوکر کلب کھلا رکھنے کی وجہ سے چھاپہ مارا اور مبینہ طور پر احسن رمضان کو ساتھ تھانے لےجانے کاکہا۔

احسن رمضان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میں ورلڈ چیمپئن ہوں تو وہ کہتے کہ ہمارے اوپر کون سا احسان کیا ہے، بند کرو اور غلیظ گالیاں دیں، ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کوشش کی اور کامیاب بھی ہوا لیکن مجھے کیا پتا تھا میرے ملک میں ہی مجھے ذلیل و رسوا کیا جائے گا

Print Friendly, PDF & Email