تحریک تحفظ حقوقِ چترال کا چترال ٹاون میں امن واک کا انعقاد

 

چترال کے اندر موجودہ امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج تحریک تحفظ حقوقِ چترال نے چترال ٹاون میں امن واک کا انعقاد کیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے شرکت کیں۔ اس امن واک کا مقصد چترال میں امن و امان کو یقینی بنانا اور ہر چترالی کے جان و مال اور حقوق کا تحفظ تھا۔

انتظامیہ کی گزارش پر تحریک تحفظ حقوقِ چترال نے امن واک کو مختصر اور بڑے پیمانے پر آرگنائز نہیں کیا۔ ہم تمام متعلقہ اداروں سے حالیہ صورتحال کے تناظر میں مثبت پیش رفت کی توقع کرتے ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email