بروقت ریسکیو نہ ہونے کی وجہ سے کوہ پیما کی موت کا نوٹس

گلگت (ذیل نمائندہ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے گزشتہ ہفتے دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو پر پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیاہے۔ ذرائع کے مطابق شگر تسر سے تعلق کوہ پیما محمد حسن کی کے ٹو کی ڈیٹھ ذون کہلانے والی بوتل نیک پر موت واقع ہونے کے بعد کئی یورپی مہم جوؤں نے انکشاف کیا تھا کہ کوہ پیما محمد حسن کی موت بروقت ریسکیو نہ ہونے کے باعث پیش آیا تھا تین گھنٹے تک محمد حسن موت و حیات کی کشمکش میں رہے متعلقہ ذمہ دار کمپنی کا ملازم ہونے کے باوجود بھی انہیں وہ سہولیات میسئر نہیں تھی جو کے ٹو پر چڑھنے والے ایک مہم جو کے لئے مختص ہوتا ہے

محمد حسن کا تعلق غریب گھرانے سے تھا وہ اپنی ماں کی علاج کے لئے بطور ہائی الٹیٹوٹ سروس فراہم دے رہے تھے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کے مطابق آرمی لیزن آفیسر،متعلقہ ٹورز کمپنی اور دیگر ذمہ داروں پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،جو حقائق تلاش کریں گے، یاد رہے کہ پچھلے سال بھی افغانی کوہ پیما علی اکبر سخی کی موت بھی ٹورز کمپنی کی جانب سے مناسب سہولیات دستیاب نہ ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email