جامعہ چترال کے وفد کی گورنر سے ملاقات۔ چانسلر نے تعاون کی یقین دہانی کرائی


چترال (زیل نمائندہ) یونیورسٹی آف چترال کی ٹیم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی قیادت میں جمعرات کے روز گورنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور یونیورسٹی میں جاری پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔

بریفننگ میں مذکورہ پراجیکٹ پر اب تک کی پیش رفت اور درپیش چیلنجوں کے بارے میں بتایا گیا۔ گورنر نے وفد کو اپنی جانب سے تمام تر تعاون کی یقین دہانی  کرائی اور عمارت کے مجوزہ ڈیزائین میں ضروری ترامیم بھی تجویز کردی۔ وفد میں یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر انجینئر محمد ضیاء اللہ، ڈپٹی ڈائیریکٹر پی اینڈ ڈی نجی اللہ اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ورکس انجینئر عطاء اللہ کے علاؤہ پراجیکٹ کے کنسلٹنٹس ٹیم بھی شریک تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email