اسماعیلی کمیونٹی کونسل کے ممبران کا ڈی-پی-او لوئر چترال سے ملاقات

چترال (زیل نمائندہ) اسماعیلی کمیونٹی کونسل کے ممبران نے ریجنل کونسل لوئر چترال کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر ریاض حسین کی سربراہی میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں لوئر چترال کے مسائل اور پولیس کی کردار پر طویل مشاورت کی گئی۔

کمیونٹی کونسل کے عمائدین نے چترال میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ,بھائی چارے اور چترال کے تہذیب وتمدن کے بارے میں ڈی۔پی۔او آگاہ کیا۔پولیس کی جانب سے چترال میں منشیات کے خلاف جاری جدوجہد کو سراہا گیا اور مزید موثر بنانے کا مشورہ دیا۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئیندہ بھی چترال میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنےمیں عمائدین اپنا بھر پور کردار ادا کریں

اس ملاقات میں چترال کے اندر مذہبی تکثیریت اور رواداری نیز مثالی مذہبی ہم آہنگی اور چترال کے تہذیب وتمدن اور ثقافتی حسن کے بارے میں ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email