چترال میں گلوبل وارمنگ کے حوالے سے آگہی پروگرام کا انعقاد کیا

چترال ٹاون میں یکم ستمبر 2023 کو آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ نے اے کے آر ایس پی اور کینیڈین ہائی کمیشن کے تعاون سے آگہی پروگرام کا انعقاد کیا۔

جس میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مخلتف تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ جس میں آرٹ کے زریعے گلوبل وارمنگ کی سمجھ اور اس حوالے سے نوجوانوں کے کردار کے ساتھ ساتھ گیجیٹ تخلیق کرنے کی مشقوں نے پروگرام کو شاندار بنایا۔ اس سے نہ صرف نوجواں ان مسائل پر غور کریں گے بلکہ اپنی مثبت کنٹریبیوشن سے معاشرتی سطح پر اپنے تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے عملی کام بھی کریں گے۔ پروگرام کے آرگنائزر ناصر نواز نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں ایک سرسبز مستقبل کے لیے تحریک اور عزم اب بھی روشن ہے۔

پروگرام میں ریجنل کونسل کے ممبران اور باقی نمائندوں نے شرکت کی اور آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ ریجنل کے چیئرمین جہانگیر دینار خان نے نہ صرف ان سرگرمیوں کو سراہا بلکہ آئندہ بھی ایسے تخلیقی سرگرمیوں کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email