چترال یونیورسٹی کا آفیشل ویب سائیٹ کے علاوہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں کوئی اکاؤنٹ نہیں۔

چترال (ذیل نمائندہ) چترال یونیورسٹی کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کا آفیشل فیس بک پیج نومبر 2022 سے ہیک ہوگیا تھا اور تب سے آج تک ریکور نہیں کیا جاسکا اور تاحال آپڈیٹ نہیں ہورہا ہے۔ اس پیچ پر آخری پوسٹ 10 نومبر 2022 کو کی گئی ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس کے بعد یونیورسٹی کے لیے نہ ہی فیس بک پیج بنایا گیا، نہ لنکڈ ان اور نہ ہی ٹوئیٹر اکاؤنٹ بنائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 14 نومبر 2022 کو یونیورسٹی کی طرف سے ایک نوٹیفیکشن بھی کی گئی جس میں فیس بک پیج کے ہیک ہونے کے بارے میں اطلاع دی گئی اور یونیورسٹی اور پبلک کو بتایا گیا کہ فی الحال پیج ہمارے کنٹرول میں نہیں اور کسی بھی قسم کے پوسٹ سے متعلق کنفرمیشن یونیورسٹی آفس ہی کرے گا۔

آج یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر ایک انتباہی پیغام پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ "تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی آف چترال کا کوئی آفیشل فیس بک پیج نہیں ہے۔ آفیشل خبریں اور اعلانات صرف یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.uoch.edu.pk پر شیئر کیے جاتے ہیں۔ یونیورسٹی آف چترال نے اپنا نام استعمال کرنے والے متعدد جعلی پیجز کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔ ایسے تمام پیجز اور گروپس کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جو اب بھی "یونیورسٹی آف چترال” کے نام سے کام کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email