اپر چترال پرواک کے مقام پر حادثہ، تین افراد جان بحق دو زخمی

چترال (ویب اپڈیٹ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی سے مستوج کے پرکوسپ گاؤں جانے والی پوٹوہار سوزوکی جیپ کو پرواک کے روروم کے مقام پر حادثہ پیش آنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد جان بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد سوار تھے جسے خاتون کے شوہر مبارک شاہ ساکنہ پرکوسپ چلارہے تھے۔

گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریاکے کنارے گرنے سے تین افراد زوجہ ڈرائیور مبارک شاہ، جاوید احمد ولد سردار احمد اور سجاد علی ولد سخی نظار ساکنان پرکوسپ موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور مبارک شاہ اور سجادعلی شاہ ولد میر اعظم ساکن جنال کوچ زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو والوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں منتقل کردیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email