نوائے سروش

نوائے سروش کے عنوان سے لکھنے والا یہ کالم نویس زیل کے ساتھ شروع سے وابستہ ہے۔ ان کی قلم کی روانی اور سوچ کی گہرائی واقعی میں نوائے سروش ہی ہے۔

”پیپلز پارٹی کا احتساب “

ہم نے جب سے شعور کی آنکھ کھولی تب سے سیاسی افق پر کوئی ایسا سورج نمودار ہوتا نہیں دیکھا جو اپنے جلو میں اس قوم پر آزمائش لے کر طلوع نہ ہوا ہو۔ گزشتہ چند عرصہ سے ہمارے ملکی منظرنامے پر احتسابی نعرے اور احتسابی سیاست کا غلغلہ کچھ اس آہنگ سے بلند کیاگیا کہ اعلیٰ عدلیہ اور نیب …

مزید پڑھئے

ماچس ہوگی آپ کے پاس؟؟

برٹرینڈرسل سے منسوب ایک قول ہے۔”میں چاہتا ہوں کہ میری نگاہ اللہ کی نگاہ جیسی ہوجائے۔نہ لاگ رہے نہ لگاؤ۔“بظاہر ایسا ہونا ممکن نہیں۔کیونکہ انسان پسند نا پسند کا مجموعہ ہے۔مگر ہم میں سے کئی ایسے ہیں جو اس اُلوہی صفت سے متصف ہونے کی خواہش ضرور رکھتے ہیں۔ اس دور کو سوشل میڈیا خاص کر فیس بُک(کتابِ چہرہ) سے …

مزید پڑھئے

ہاں تو کیسا تھا خالد بن ولی(مرحوم)

آہ!میکدہ دھیرے دھیرے اپنی رونق کھو رہا ہے۔بادہ خوار ایک ایک کرکے خاموشی سے کنارہ کش ہوئے جا رہے ہیں۔زندگی اپنی تمام تر مسرتوں کے باوجود سر بہ زانو ہے کہ اس کے چہرے سے کچھ تارے دست قضا نے نوچ لیے ہیں۔زندگی اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے باوجود ماتم کناں ہے۔ کہنے کو تو خالد بھائی چترال کے …

مزید پڑھئے

چترال میں الہامی بلز کا طوفان اور واپڈگردی

اہلیان پاکستان کو مبارک ہو کہ سرکارنے عوام کی مزید آزمائش لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے کا فیصلہ کردیا ہے۔پہلے سے مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کو مزید اس شکنجے میں کسنے کا پورا اہتمام کیا جارہا۔معاشی بازی گر اور حکومتی  کارندےعوام کو تبدیلی کی لولی پاپ پر ٹرخائے جارہے ہیں۔ایسی دگرگوں …

مزید پڑھئے

ہمارے نمائندگان اور محکمہ واپڈا کے "الہامی” بل

ہم من حیث القوم قومی بالغ نظری کے اس مقام تک نہیں پہنچے ہیں جہاں ہم اصولوں کی بالادستی اور رومانوی ہیروشپ کی پستی کو الگ کرکے دیکھ سکیں۔ریاست سے لے کر سیاست تک،اداروں سےلے کر سماج تک،عام فرد سے لے کر خواص تک،اہل خرد سے لے کر اہل جنوں تک ہماری نسبتیں اصولی نہیں رومانوی ہیں۔قومی بالغ نظری کا …

مزید پڑھئے

دو سو روپے

استاد شیخ ابراہیم ذوق کیا خوبصورت بات کہہ گئے تھے! آدمیت اور شے ہے علم ہے کچھ اور شے کتنا طوطے کو پڑھایا پر وہ حیوان ہی رہا غالب کو بھی ساری زندگی یہی گلہ رہا کہ”آدمی کو بھی میسر نہیں انسان ہونا“ اس عالمِ رنگ و بو میں انسان ہی اس قابل ہے کہ اس کا مطالعہ کیا جائے۔قرآن …

مزید پڑھئے

بولو کہ صبح حشر کی تمہیدکچھ تو ہو

آپ میں سے ہر کسی نے نئی انڈین فلم”ہاف گرل فرینڈ”ضرور دیکھی ہوگی۔اس فلم کا مرکزی کردار کون ہے اور کہانی کیا ہے سے قطع نظر ،سردست مجھے اس فلم کے ایک ایسے حصہ کو پیش کرنا مطلوب ہے جس میں بحیثیت قوم ہمارےسوچنے کے لیے بہت کچھ موجود ہے۔۔اس کہانی کے مرکزی کردار کا اپنی قومی زبان ہندی کے …

مزید پڑھئے

چترال میں گڈگورننس کا تماشہ

علامہ محمد اقبال نے جدید جمہوری نظام میں بگاڑ کے اسباب گنواتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت محض گنتی کا ایک کھیل ہے اور اس کھیل کی بساط بچھانے کے لیے کچھ مہروں کی ضرورت پڑتی ہے جسے عرف عام میں سیاسی پارٹی کہا جاتاہے۔مگر اس نظام کی عمارت کھڑی کرنے میں گارے مٹی کی حیثیت صرف ہمارے بیوروکریسی کو …

مزید پڑھئے

عقل بیمایہ امامت کی سزاوار نہیں

آپ گوگل میں جاکے تلاش خانے میں Hebrew University لکھیں تو آپ کے سامنے اس کی پوری پروفائل کھل جائے گی۔عربی میں اس کا متبادل نام جامعہ عبرانیہ ہے۔دنیا یروشلم کو دو حوالوں سے پہچانتی ہے ایک بیت المقدس کی وجہ سے اور دوسرا بڑا حوالہ یہی جامعہ عبرانیہ ہی ہے۔اسے اسرائیل کی پہلی یونیورسٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل …

مزید پڑھئے

اردو ادب میں نئی جہات کا سفر

ارسطو نے کہا تھا، ابن عربی نے کہا تھا۔۔اردو ادب ایک طویل عرصہ تک اس گھن چکر میں پڑا رہاہے کہ وہ جائے تو کہاں جائے۔اپنے فنی اور فکری سفر میں وہ کبھی ارسطو کے پلے باندھا نظر آتا ہے تو کبھی ابن عربی کی فلسفیانہ بھول بھلیوں میں آدھ موا ہوتا دکھائی دیتا ہے۔اس کھینچاتانی میں پھر ایسا ہوا …

مزید پڑھئے