عمران خان کیخلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل کردی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل کردی گئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن لاہور انوش مسعود کا کہنا تھاکہ چیئر مین پی ٹی آئی کےخلاف بغاوت پراکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں اور چالان جمع کرانے سے قبل پراسیکیوشن کے تمام اعتراضات دور کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کےچالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں ہیں اور 9مئی کے تمام مقدمات میں دفعہ 120 بی لگادی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ رواں ماہ 62 مغوی بچوں کو بازیاب کراکر ملزمان گرفتار کیے، 61 خطرناک اشتہاریوں سمیت542 اشتہاری، 783عدالتی مفروراور 329 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کیے۔

Print Friendly, PDF & Email