دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کی کامیابی کا راز کیا ہے ؟

ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک 245 ارب ڈالرز کے مالک ہونے کے باعث دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

مگر وہ جوانی میں اتنے امیر نہیں تھے بلکہ بتدریج اس مقام پر پہنچے ہیں تو زندگی میں ان کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ایلون مسک کی سوانح حیات لکھنے والے صحافی Walter Isaacson اس کی وجہ دنیا کے امیر ترین شخص کی متضاد خصوصیات کو قرار دیتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ایلون مسک اپنے جلد بازی میں کیے جانے والے فیصلوں اور متنازع بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، مگر اس لاپروانہ رویے نے ان کی کمپنیوں جیسے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی جانب سے کی کامیابیوں کو یقینی بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ان میں آگ بھڑکانے والی صلاحیت ہے جو لوگوں کو جلاتی ہے، تاہم اگر آپ اس چیز کو ان سے الگ کر دیں تو آپ کے سامنے وہ مضطرب شخصیت نہیں رہے گی جو تخلیقی کاموں کو آگے بڑھاتی ہے’۔

یہ صحافی سوانح حیات لکھنے کے لیے 2 سال سے زائد عرصے تک ایلون مسک کا سایہ بنے رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطرات مول لینے کے لیے تیار رہنے اور دل کی ہر بات زبان پر لے آنے جیسی خصوصیات نے ایلون مسک کو دنیا کا امیر ترین شخص اور کامیاب ترین کاروباری فرد بنایا۔

Walter Isaacson نے کہا کہ ان چیزوں کو ایلون مسک کے خراب رویے کے جواز نہیں بنایا جا سکتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایلون مسک میں ہمدردی کا عنصر موجود نہیں اور وہ دیگر افراد کی رائے کی پروا نہیں کرتے، کیونکہ ان کے خیال میں اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

خیال رہے کہ ایلون مسک کی سوانح حیات 12 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email