اپر چترال کے علاقے یار خون میں سیلاب نے مقامی آبادی کو متاثر کیا

 

اپر چترال کے علاقے وادی یارخون میرا-گرم نمبر دو میں سیلاب نے مقامی آبادی کو متاثر کیا۔ مقامی لوگوں اور لوکل میڈیا پلیٹ فارمز کے اطلاعات کے مطابق صدیق الاعظم ، عمر میاں، حیات الآمین، ظفر جان اور آمین کے گھر مکمل طور سیلاب برد ہو گئے جبکہ مقبول اور عرفان کے گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ دس کے قریب دکانیں بھی سیلاب برد ہو گئیں۔ سیلاب سے فصلوں، باغات اور جنگلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ نیز کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email