پیپلز پارٹی کا بے وفائی کرنے والوں کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان

لاہور میں چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیئے گئے فیصلے کی زد میں آنے والوں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں جن سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ حاصل کرکے ریٹرننگ افسر کو جمع نہ کرائے تھے ان میں فردوس عاشق اعوان، قیوم جتوئی فیملی، شوکت بسرا، نوشیر لنگڑیال، کاشف نوید پنسوتہ ، ڈاکٹر جاوید گنجال سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ ان تمام رہنماؤں نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے لیے سینئر پارٹی رہنماؤں سے سفارشیں کرائی ہیں لیکن بلاول بھٹو نے انکار کردیا ہے، یہ تمام رہنما پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں چلے گئے تھے

Print Friendly, PDF & Email