اوچاؤ تہوار کالاش گوم میں اختتام پذیر

کالاش گوم (زیل نمائندہ ) کالاش قبیلے کا گرمیوں کے موسم میں منائے جانے والا مذہبی تہوار اوچاؤ(اوچھال) بمبوریت میں اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس تہوار کو کالاش کمیونیٹی اگست کی ۲۱ سے ۲۳ تاریخ تک مناتی ہیں۔ تہوار کا آغاز رومبور میں جبکہ اس کا اختتام بمبوریت میں ہوتا ہے۔  ایک عقیدے کے مطابق کالاش لوگ جون سے۲۰ اگست تک  پھل اور اناج استعمال نہیں کرتے بلکہ انہیں اسٹور کرلیتے ہیں۔ جیسے ہی ۲۰ اگست شروع ہوتا ہے کالاشی سال بھر کے اناج اور پھلوں کی خوشی میں جشن مناتے ہیں جسے اوچاؤ کا نام دیا گیا ہے۔ اوچاؤ تہوار کا آغاز ۲۱ اگست کو رومبور سے ہوتا ہے  اور ۲۲ اگست کی رات کو بمبوریت میں محفل موسیقی کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔

اوچاؤ تہوار میں شرکت کےلیے بڑی تعداد میں مقامی،اندرون ملک اور بیرون ملک سے سیاح کالاش گوم پہنچے تھے۔ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے سیاحوں کے رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email