گلشٹ پُل میں کام تعطل کا شکار کیوں؟

کوراغ(زیل نمائندہ) تحصیل موڑکھو کا علاقہ گلشٹ اور شوغور خام کے عوام جن کازمینی رابطہ گزشتہ آٹھ سالوں سے منقطع ہے شدید کرب اور مسائل کا شکار ہیں۔  جولائی 2015ء کے سیلاب اور دریاء چترال میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے گلشٹ پل دریاء برد ہوا تھا ۔اُس وقت سے تاحال یہ رابطہ مکمل طور پر بحال نہیں ہوا ہے البتہ اس وقت عمران خان فاؤنڈیشن (IKF)اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کے مشترکہ تعاون سے چئیرلفٹ نصب کیا گیا تھا جو اب بھی فعال ہے۔ اگرچہ گلشٹ پل تعمیر کے آخری مراحل میں ہے لیکن کام کا رفتار سست اور نہ ہونے کے برابر ہے جس سے لگتا ہے کہ اس پل کے لیے مختص فنڈز ختم ہوچکے ہیں۔ علاقے کے عوام ذمہ دارحلقوں سے اس پل کی جلد از جلد تعمیر کو یقینی بنانے اور متاثرین کے مسائل میں کمی لانے کے  لیے پرزور مطالبہ کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email