نطق احساس

درمدح ہیلمیٹ

موٹر سائیکل بڑا ہی غریب دوست مَرکب ہے. یہ صبا رفتار مشین بہت ہی حساس اور سرکش بھی ہے. اپنے سوار کی سرمستیوں کو زنہار برداشت نہیں کرتی اس لیے لاپرواہ اور نو آموز ٹین ایجرز کو بیچ چوراہے زمین بوس کرتی ہے. ایسے میں ہیلمیٹ پہنا ہو تو سر سلامت رہنے کے امکانات نوے فیصد ہیں. ہمارے نزدیک تو …

مزید پڑھئے

اے عزیزانِ شہر!

ٹھٹھہ بہت ہو چکا، حماقتیں بہت ہو چکیں. اب لازم ہے کہ اس عطائے خداوندی یعنی عقل سلیم کو کام میں لاکر، خرد کا پاس رکھتے ہوئے ، سازشی نظریات کو پسِ پشت ڈال کر اپنے اور اپنے متعلقین کی زندگیوں کے ساتھ مزید کھلواڑ نہ کیا جائے. افواہوں کی کثرت حقیقت کو مبہم بنا دیتی ہے. یوں اچھے بھلے …

مزید پڑھئے

شاہ جنالی اور سیاحت

گزرے برسوں کی بات ہے جب گاؤں میں درختوں کے سائے دوہرے ہو جاتے اور دور کہیں بچے "انگریز، انگریز” پکارتے تو ہم ایسے بھاگتے کہ چپل پاؤں سے نکل کر دور جا گرتے۔ گورے بڈھے بڈھیاں، جواں سال، نیم برہنہ لڑکیاں، کسرتی جسم والے سفید فام مرد ہاتھوں میں شفاف منرل واٹر کی بوتل (جسے ہم دارو سمجھ کر …

مزید پڑھئے

صاحب سے گفتگو

فٹ پاتھ پر پڑی وہ ہلنے جھلنے والی مخلوق انسان ہے صاحب انسان۔۔۔آرے صاحب! آنکھیں کھول کر دیکھیے واقعی میں انسان ہے۔۔۔ تیرا میرا ہم نفس۔۔۔ ہم عصر۔۔۔ کیا ہوا جو ہم مشرب و ہم پیالہ نہیں ، ہم مرتبہ و ہم پلہ نہیں ہے، ہم شکل و ہم نسل نہیں۔۔۔ یہ جو چھیتڑں کی گٹھڑی بن کر سر راہ …

مزید پڑھئے

پیشی

میں نے برقی پیغام بھیجا "سر ہم” پیشی” کا انتظار کر رہے ہیں ” کافی دیر تک جب کوئی جواب موصول نہ ہوا تو اپنے اندر کے بَونے اور جھیمپو انسان نے اشارہ دیا کہ” تم” اور ایسے ایسے لوگ، اٹھو اپنا راستہ ناپو! تمھارے لیے اتنی بڑی شخصیت کے پاس ملاقات کا وقت کیوں کر ہو سکتا ہے میں …

مزید پڑھئے

آبادی میں رہنے والے سانپ

گنجان آباد، بے ڈھنگے اور کچرے بھرے شہروں کی تنگ و تاریک اور گندی گلیوں میں تیرہ باطن، تنگ نظر اور حیوان خصلت لوگوں کی کمی نہیں جو ہر وقت زینبوں، عائشوں جیسی پھولوں کو مسلنے کی ٹوہ میں رہتے ہے۔ یہ بڑی غلیظ کہانی کے کردار ہیں۔ یہ سانپ طینت لوگ انسان کہلانے کے قابل نہیں ہوتے ۔ سعادت …

مزید پڑھئے

مولابخش

ہمارے پرائمری سکول کی عمارت دو بڑے بڑے کمروں پر مشتمل تھی۔ ایک اساتذہ کی رہائش کے لیے تھا جس کے ایک کونے پر کارپٹ کا ٹکڑا بچھا ہوتا تھا۔ ساتھ ان کی چارپائیاں ہوتی تھیں۔اور ہم میں سے کوئی خوش قسمت ہی اس کے اندر جھانک سکتا تھا۔ دوسرا کمرہ ہم طلباء کے لیے مختص تھا جس کے ایک …

مزید پڑھئے

انسان اور فطرت

اگر چہ انسان ایک عالمِ اصغر (Microcosm) ہے۔ اس کے اندر ایک جہاں آباد ہے لیکن اس کے باوجود انسان کی حیثیت و وقعت اس لا متناہی کائنات کے سامنے ایک ذرے سے زیادہ نہیں ہے۔ سب گھتیاں سلجھانے کے بعد بھی الجھن اپنی جگہ برقرار رہتی ہے۔ ایک مقام پر پہنچ کر عقل و دانش، فکر و فلسفہ، سائنس …

مزید پڑھئے

عام آدمی

یہ پیکرِ خاکی جب تک سازِ محبت، سوزِ درون، درد کی دولت اور احترامِ آدمیت سے خالی ہے بس مٹی ہے صرف مٹی۔ ہمارے ارد گرد کی دنیا عجیب پیچیدہ اور الجھی ہوئی ہے. عام آدمی مکھی کی طرح ان معاشی، معاشرتی، سیاسی جالوں میں پھنسا جہد للبقا میں ہاتھ پاؤں مار رہا ہے. کوئی اس کو ادھر کھینچ رہا …

مزید پڑھئے

دھواں

میں نے پوچھا  ” عاطفہ کو کیا ہوا”؟ کہنے لگا” وہ مر گئی…… بس دو چار دن گال پھلائے گھر میں ایڑیاں پٹختی رہی پھر ایک دن صبح صبح  گھر سے نکلی اور پھر خلاص….. ” کیسے مر گئی ” ؟ میں نے پوچھا ” دریا میں کود گئی ہوگی اور کیا ” آپ نے ڈھونڈا نہیں ” نہیں دریا کی …

مزید پڑھئے