منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، چرس برآمد، ملزم گرفتار

گرم چشمہ(زیل نمائندہ)منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران لوئر چترال پولیس کی ایک اور اہم کامیابی انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کی براہ راست نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ ایس آئی امتیاز احمد اور ٹیم نے دوران خانہ تلاشی منشیات فروش سفید خان ولد غزان سکنہ اوشیاک لٹکوہ کے قبضے سے 1143 گرام چرس برامد کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email