یوم آزادی کے موقع پر دبئی سے براہ راست سکردو کیلئے پروازوں کا آغاز

سکردو (بیورو رپورٹ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) یوم آزادی کے موقع پرسکردو کیلئے دبئی سے براہ راست پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سکردو ایئرپورٹ پر یوم آزادی کے کے موقع پر دبئی سے آنے والی پرواز پہلی بین الاقوامی پرواز ہوگی جس کے استقبال کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس تاریخی پرواز پر سفر کرنے والوں میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہوگی جوشمالی علاقہ جات کے پرکشش مقامات کے نظاروں سے لطف اندوز ہوسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہوابازی کے شوقین افراد مذکورہ پرواز میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، پہلی پرواز پر مسافروں کو دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اور دلکش جھیلوں کے نظارے کرائے جائیں گے۔ ترجمان نے کہاکہ یہ پرواز دبئی سے سکردو اور وہاں سے اسلام آباد آئے گی جس میں سکردوکے علاوہ اسلام آباد کے مسافر بھی سفر کرسکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email