قیمتی لکڑیوں کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک بحق سرکار ضبط

چترال: چترال میں ٹمبر مافیا کے حلاف تاریحی قدم اٹھایا گیا۔ چترال کی تاریح میں پہلی مرتبہ ٹمبر مافیا کی ٹرک کو بحق سرکار ضبط کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تین نومبر کو محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے براڈم فارسٹ چیک پوسٹ پر ایک دس ویلر ٹرک پکڑا جس کے باڈی کے نیچے اور ڈرائیور سیٹ کے پیچھے نہایت ہوشیاری سے خفیہ خانے بنائے گئے تھے۔اس ٹرک کا مالک حاجی شریف بتایا جاتا ہے جبکہ ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا تعلق نوشہرہ اور چارسدہ سے ہے۔ فارسٹ سٹاف نے اس دس ویلر ٹرک کے خفیہ حانوں سے 125 عدد دیار کی قیمتی لکڑی سے بنائے گئے سلیپرز برآمد کرائے جو تعمیراتی کام کے علاوہ فرنیچر میں بھی استعمال ہوسکتا تھا۔ ایس ڈی ایف او نارتھ دروش یوسف فرہاد کے ہدایت پر فارسٹ گارڈ نے ان پر پرچہ چاکا اور چالان فارسٹ مجسٹریٹ دروش توصیف اللہ جو تحصیل دروش کا اسسٹنٹ کمشنر بھی ہے ان کے عدالت میں جمع کیا۔

آج اے سی دروش اور فارسٹ مجسٹریٹ نے دس ٹائروں والا ٹرک جو بھاری سامان کیلئے استعمال ہوتا ہے جسکا رجسٹریشن نمبر لسبیلہ بلوچستان ٹی کے ایم 865 ہے، نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسے بحق سرکار ضبط کیا اور ٹرک کے مالک حاجی شریف کو اس ٹرک کے اندر خفیہ خانے بنانے کی جرم میں دو لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ کیونکہ اس ٹرک کے اندر حصوصی طور پر ایسے خفیہ خانے بنائے گئے تھے جو ٹمبر کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوسکتا ہے اور اسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس ٹرک کو خصوصی طور پر اس غیر قانونی کام کیلئے ڈیزائن کرایا گیا ہے نہ جانے اس ٹرک کے خفیہ خانوں کے اندر کتنی بار دیار کی قیمتی لکڑی غیر قانونی طور پر لے جایا گیا ہوگا۔

چترال کے عوام نے اے سی دروش اور فارسٹ مجسٹریٹ توصیف اللہ کی اس اقدام کو نہایت سراہا جنہوں نے نہایت جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹمبر مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے اس ٹرک کو بحق سرکار ضبط کیا تاکہ آئندہ کوئی اس قسم گنونے دھندے میں ملوث ہونے کا سوچے بھی نہ۔

Print Friendly, PDF & Email