دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج

دنین (زیل نمائندہ) چترال شہر کے مقام دنین لشٹ کے ویلج کنزرویشن کمیٹی کے درجنوں مردو خواتین ، ممبران نے ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر وی سی سی دنین لشٹ فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف منگل کے روز زبردست احتجاج کیا اور ڈی ایف او وائلڈ لائف کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کرپشن کا حساب دینے اور صدر مذکور کو وی سی سی کی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اس موقع پر احتجاجیوں کی نمایندگی کرتے ہونے چیرمین ویلج کونسل دنین عمران خطاب کرتے ہوئے کہ ۔ کہ گذشتہ پچیس سالوں سے فیض الرحمن مختلف طریقوں سے وی سی سی کے اہم عہدے پر قبضہ جمائے رکھا ہے ۔ اور دنین لشٹ کے اوپر مارخوروں کیلئے پناہ گاہ ( کنزرونسی) اور ہٹ کی تعمیر میں وائلڈ لائف ڈی ایف او کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر بھاری رقم ہتھیا لیا ہے ۔ اور خود اختیاری کر تے ہوئے پناہ گاہ کے اندر سر سبز درختوں کی کٹائی اور دیگر وسائل کو انتہائی بے دردی سے استعمال کیا ۔ اور وی سی سی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد ان پر سے اٹھ چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب وی سی سی کیلئے نئے صدر کا چناو عمل میں آنے والا ہے ۔ لیکن ڈی ایف او وائلڈ لائف دوبارہ اپنے ٹاوٹ کو صدر بنانے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے ۔ تاکہ ان کے کرپشن منظر عام پر نہ آسکیں ۔ جو کہ وی سی سی ممبران کو کسی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ پچیس سالہ مبینہ کرپشن کا حساب لیا جائے ۔ اور فیض الرحمن کو دوبارہ صدر بنا کر کرپشن کا راستہ ہموار کرنے سے روکا جائے ۔ درین اثنا احتجاج کے نتیجے میں ڈی ایف او وائلڈ لائف نے حالات کو ٹھنڈا کرنے کیلئے الیکشن فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔اور فیض الرحمن کو ہٹ اور پناہ گاہ میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے روک دیا ہے ۔ اس موقع پر سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے بھی مسئلہ حل کرنے کے سلسلےمیں بہت کوشش کی ۔

Print Friendly, PDF & Email