چوموس تہوار آج شام ڈھلتے ہی اختتام پذیر ہوگا

رومبور/بمبوریت (زیل نمائندہ) کالاش قبیلے کا سرمائی تہوار چوموس (چترمس) جو گزشتہ 16 دنوں سے کالاش ویلی رومبور میں جاری تھا آج بمبوریت میں اختتام پذیر ہوگا۔ کالاش کمیونیٹی کا سرمائی تہوار جو ہر سال دسمبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہوکر 22 تاریخ کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔ یہ تہوار کالاش ویلی کے ایک وادی رومبور میں منایا جاتا ہے اور آخری تقریب کالاش کی سب سے بڑی ویلی بمبوریت میں منعقد ہوتی ہے۔ اس تہوار میں رات کو لکڑیاں  جلانے کے ساتھ ساتھ رقص کی محفلیں ہوتی ہیں اور آنے والے سال کے لیے پیش گوئی بھی کی جاتی  ہے۔ کالاش لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کو پسند کرکے شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں۔ اس تہوار کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں مقامی، اندرون اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں سیاح کالاش ویلی پہنچ چکے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email