لوئر چترال میں اسماعیلی سووک کا عالمی دن منایا گیا

 

لوئرچترال میں اسماعیلی سووک کا عالمی دن 25 ستمبر 2022 کو منایا گیا۔ جس میں ریجنل اور لوکل سطح پر ماحولیاتی تحفظ اور سیلاب متاثریں کی امداد کیلئے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئی۔ اس دن میں دنیا بھر کے اسماعیلیوں نے دوسرے کمیو نیٹیز کے ساتھ مل کر شجر کاری کی اور پہلے سے جہان پر شجرکاری کی گئی تھی ۔ ان جگہون کا دورہ کیا گیا اور ان کی مزید حفاظت اور نگہداشت کے لئے پلان بنا لیا گیا ۔ چترال لوئر کے مختلف مقامات جن میں مڈک لشٹ، گرم چشمہ، پرابیگ،کریم اباد، ارکاری، شغور اور چترال ٹاون میں آگاہی واک ، سیشنز اور صفای مہم کرائے گئے۔ اس سلسلے میں ایک بہت بڑا ایونٹ چترال ٹاون میں آغاخان ہایر سیکنڈری سکول سین لشٹ میں کرایا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکرکے لوگوں نے حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور ساتھ ہی چترال ٹاون کے بچون نے جن میں گورنمنٹ اور پرایویٹ سکولون کے بچے تھے نے تقریر اور ارٹ مقابلون ممیں بھی شرکت کی۔ جیتنے والوں کو انعامات بھی دیئے گئے ۔ چونکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا میں اور بالخوص پاکستان میں اس کے بہت منفی اثرات دیکھنے کو ملے ہیں ۔

یاد رہے کہ اسماعیلی سووک کا عالمی دن ایک عالمی پروگرام ہے جس کے تحت پوری دنیا کے شعیہ اسماعیلی مسلماں اپنی صدیوں پرانی روایت کے مطابق رضاکارانہ خدمات انجام دے کر، جن برادریوں کے درمیاں وہ رہتے ہیں، ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے متحد ہوتی ہے۔ نیز یہ دن تکثیری رویئے اور گوناگونی کے احترام کے ساتھ بلا تفریق بنی نوع انسان کی خدمت اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کی علامت ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email