شکیل احمدکی صحت یابی کے لئے اللہ سے دُعا گو ہیں۔ جی بی پولو ایسوسی ایشن

چترال (زیل نمائندہ) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے حاجی بُلبل جان سینئر پولو پلیئر و پولو کوچ جی۔بی۔  اشرف گُل صدر پولو جی۔بی۔ حُسین علی سپورٹس ڈائریکٹر ۔صفت خان  سابق ڈپٹی کمشنر/سینئر پولو پلیر۔کاشِف ضیأ صدر پولو ایسو سی ایشن گلگت فضل رحمان، گُلاب خان۔ صفدر علی ،الطاف حُسین۔ سینئر پولو پلیرز گلگت بلتستان نے اپنے ایک دعائیہ پیغام میں کہا ہے کہ”چترال "سی” ٹیم کے نوجوان پولو کھلاڑی شکیل احمد عرف ژانہ 8 جولائی 2023 کو شندور میں میچ کے دوران گھوڑے سے گِر کر شدید زخمی ہوئے تھےجو اس وقت پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حُضور دُعا کرتے ہیں کہ اس جواں سال کِھلاڑی کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا کرے اور پھر سے گھوڑے پر سوار ہوکر پولو گراؤنڈ میں اپنے جوہردِکھانے کی توفیق عنایت کرے۔ گلگت بلتستان کے تمام پولو پلیرز اور پولو ایسوسی ایشن اس نوجوان پولو پلیر کی صحت یابی کے لئے اللہ سے دُعا گو ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email