چترال شندور روڈ مخلتف مقامات میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

چترال (زیل نمائندہ) رات گئے بارشوں اور گلاف کی وجہ سے چترال شندور روڈ ان مقامات پر ہر قسم کے ٹریف کے لیے بند ہوگیا ہے۔

  • کار بیتوڑی
    چترال ٹاؤن سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر سیلابوں اور دریائے چترال میں طغیانی کی وجہ سے چترال شندور روڈ کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ اور روڈ مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے۔ امدوروفت کو بحال رکھنے کے لیے دریائے چترال میں دیوار بنانا پڑے گا یا پہاڑ کاٹ کر راستہ بنانا ہوگا۔ جس میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
  • کاری گول
    چترال ٹاؤن سے شندور روڈ پر واقع پہلا گاؤں کاری کے درمیان سے گزرنے والے نالے پر بنی آرسی سی پل کے بہہ جانے سے روڈ تمام قسم کے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اس مقام پر راستہ بنانے کے لیےجگہ عوامی نہ ہونے کے باعث نیا پل تعمیر کرنا ہی واحد آپشن ہے جس میں بھی کئی دن لگ سکتے ہیں۔
  • کوغذی گول
    اس طرح چترال ٹاؤن سے 22 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں کوغذی کے نالے میں طغیانی کی وجہ سے روڈ مکمل بند ہے جس میں اگر کام کیا جائے تو جلدی روڈ کو بحال کیا جاسکتا ہے۔

چترال شندور روڈ پر کام کرنے والے ادارے این ایچ اے کے ٹھیکیدار عمر جان کا کیمپ آفس موری لشٹ میں ہونے کی وجہ سے انہوں نے اہنے مشینری کو کوغذی کے مقام پر روڈ کی بحالی پر لگا دیا ہے اور امید ہے اس طرح کی مومنٹ بتدریج اگے بڑھا دیا جائے گا۔  مزید برآں دوسرے نالوں میں سیلابی ریلے آئے لیکن ان میں روڈز ابھی تک کھلے ہیں۔

عوامی حلقوں کا حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ روڈز کی بحالی پر جلد سے جلد کام شروع کیا جاسکے تاکہ یوسی کوہ اور اپر چترال میں غذائی بحران کاخدشہ پیدا نہ ہو۔

کوغذی گول کے مقام پر پل کا حال
کاری کے مقام پر نالے میں پل جو سیلابی ریلے میں بہہ گیا

 

Print Friendly, PDF & Email