جامعہ چترال کے شعبہ انگلش کی چار گریجویٹ سٹوڈنٹس پبلک سروس کمیشن سے فیمیل سبجیکٹ اسپیشلسٹ انگلش تعیناتی کے لیے ریکامنڈ

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال کے شعبہ انگلش کی چار گریجویٹ اسٹوڈنٹس بحیثیت فیمیل سبجیکٹ اسپیشلسٹ (بی-پی-ایس 17) تعیناتی کے لیے ریکامنڈ ہوئی ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں: آصفیہ طارق، مدیحہ وارث، شگفتہ سبحان اور مروہ کَلی۔

یہ خصوصی طور پر شعبہ انگلش اور عمومی طور پر جامعہ چترال کے لیے بہت بڑی اچیومنٹ ہے۔ شعبہ انگلش کے اساتذہ نے اپنے پیغام میں اپنی گریجویٹ طالبات کی اس اچومینٹ پر خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ کامیاب امیدواروں کو دلّی مبارکباد دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email