پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات

چترال (زیل رپورٹ) خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل اف پولیس، خان اختر حیات خان کے ویژن کے مطابق، پولیس جوانوں کے فلاح و بہبود کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر، ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات پر ڈی.پی.او لوئر چترال، صلاح الدین کنڈی نے اپنے آفس میں پولیس ملازمین کے ویلفر فنڈ کے متعلق اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت، پولیس کانسٹیبل محمد اسحاق جو دوران سروس وفات پانے والے تھے، ان کی بیوہ کو 75 ہزار وظیفے کا چیک دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت، دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین جن کا سروس کا دورانیہ دس سال سے کم ہوتا ہے اور جن کے خاندان والے ماہانہ پینشن نہیں لے رہے ہیں، ان کی بیوائوں کو ماہانہ وظیفے کی فراہمی ہوگی۔ ڈی.پی.او لوئر چترال، صلاح الدین کنڈی نے اس موقع پر بیان دیا کہ پولیس ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے ویلفر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email