چترال لوئر، محکمہ مائنز اینڈ منرل بلاکس کی نیلامی کا عمل دوبارہ شروع

چترال (زیل نمائندہ) پی ایچ سی کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ مائنز اینڈ منرل بلاکس کی نیلامی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی اجلاس اج ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان صاحب کی سربراہی میں ڈی سی افس میں منعقد ہوئی۔

اجلاس میں ڈی پی او صلاح الدین کنڈی ,اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز محمد عاطف جالب,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی,اے ڈی مائنز اینڈ منرلز اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس نیلامی کے حوالے سے بلاکس کی تشکیل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ محکمے کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں متعلقہ اداروں کے سربراہان نے بلاکس میں کچھ تبدیلیوں کی تجویز دی۔ ان بلاکس میں میٹنگ کے فیصلوں کے مطابق تبدیلی اور اصلاحات کیۓ جائینگے۔ اور ڈپٹی کمشنر کے منظوری کے بعد بلاکس کی قیمتوں کا تعین کیا جاۓ گا۔

Print Friendly, PDF & Email