تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی، اسٹاف کا احتجاج مریضوں کو پریشانی

بونی (زیل نمائندہ) اپر چترال بونی میں واقع تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بونی اپر کا واحد ہسپتال ہے جہاں دور دراز علاقوں سے مریض علاج معالجے کے لیے آتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ ادارہ ہمیشہ مساٸل کا شکار رہا ہے اور حکومتی توجہ کا محتاج ہے۔ گزشتہ کٸی دنوں سے ہسپتال کے تمام اسٹاف بشمول ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس او پی ڈی بند کر کے مکمل ہڑتال میں ہیں اور ہسپتال کے لان میں پرامن دھرنے دیکر بیٹھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل اور نٸے انے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر اور اسٹاف کا مطالبہ ہے کہ ہسپتال میں 8 مہینے سے پانی غاٸب ہے مریضوں کو پلانے کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہے ضرورت کے لیے پانی دور سے لانا پڑتا ہے اس کے علاوہ ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات کی کمی ہے انہوں نے مزید کہا 20 جولاٸی تک 40%ہماری مطالبات منظور نہیں ہوۓ تو ایمرجنسی بھی بند کرکے أپنی مطالبات کے حق میں بھر پور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر عاٸد ہوگی

دریں اثنا أیڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال فداالکریم نے موقع پرہسپتال پہنچ کر ان کی مطالبات کو سنی اور پانی کا مسئلہ 24 گھنٹے کے اندر حل کر نے کی یقین دھانی کی۔

Print Friendly, PDF & Email