نوجولائی کو موسم بہتر ہوا تو وزیراعظم شندور تشریف لائے گا۔ امیرمقام

پشاور (زیل نمائندہ) پہلے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے شہزادہ افتخار الدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا وزیر اعظم کے دورہ شندور کے حوالے سے بات کی۔ امیر مقام نے افتخار سے کہا جب مجھے یہ پتہ چلا موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیر اعظم کا دورہ چترال ملتوی ہوا اس وقت میں وزیر اعظم کے ساتھ تورغر بونیر میں موجود تھا میں نے وزیر اعظم کو کہا آپ کو ہر صورت چترال کا دورہ کرنا چاہئے وزیر اعظم نے کہا مجھے بتایا گیا ہے 7 سے 9 جولائی تک شندور میں بارش ہو رہی ہے۔

امیر مقام نے کہا میں نے وزیر اعظم سے کہا 9 جولائی کو موسم بہتر ہوا تو آپ ضرور شندور تشریف لائے اس پر وزیر اعظم نے حامی بھر لی اپنے اسٹاف سے کہا 8 جولائی تک موسم کو دیکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا اب وزیر اعظم کا دورہ شندور کا فیصلہ موسم کو دیکھ کر کیا جائیگا امیر مقام پر امید ہے یہ دورہ ہوگا اگر موسم تھوڑا بھی بہتر ہوا

Print Friendly, PDF & Email