"پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخرہے” پاک فوج کے سربراہ، عاصم منیر

خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے،فوج عوام سے اور عوام فوج سے ہے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا،پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے ،تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشی ٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے ، سکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔

آرمی چیف نے تقریب کے شرکاکو مخاطب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھا۔

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

Print Friendly, PDF & Email