میڈیا پر ای ایم ایس کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن کی تردید

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن نے میڈیا پر ای ایم ایس کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سافٹ وئیر بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔پیر کو یہاں بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای ایم ایس ٹریننگ ملتوی کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز جنہوں نے ٹریننگ میں حصہ لینا ہے وہی ووٹ اندراج، اخراج، منتقلی اور درستگی پر 20 جولائی 2023 تک مامور ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email