چیئرمین پی ٹی آئی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملے میں بھی نامزد

سانحہ 9 مئی کے واقعات پر درج دہشت گردی کے مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو دہشت گردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، اس کےت علاوہ عمران خان کو ماڈل ٹاؤن وزیر اعظم سیکرٹریٹ پرحملے کے مقدمے میں بھی نامزد کردیا گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت 7 مقدمات درج تھے اور اب مزید مقدمات میں نامزدگی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کی تعداد10ہوگئی۔پولیس نے بتایاکہ انویسٹی گیشن کے بعد لاہورمیں دہشتگردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کیاگیا، گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں انہیں نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمران خان پر 9 مئی واقعات پرپنجاب کےدیگراضلاع میں دہشتگردی کے 19 مقدمات ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ملتان کے 3، راولپنڈی کے 2 مقدمات میں نامزد کیا گیا جبکہ فیصل آباد کے 2، گوجرانوالا اور میانوالی میں ایک ایک دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک، شہدا کی یادگاروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی جبکہ پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔اس کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھی تائید کی۔

Print Friendly, PDF & Email