سرگودھا میں سفاک باپ نے 3 سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا

سرگودھا میں سفاک باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے 3 سالہ معصوم بیٹے کو گلا دبا کر قتل کر دیا

سرگودھا کے نواحی گاؤں کی رہائشی خاتون نورین بی بی شوہر عمر حیات سے جھگڑے کے بعد اپنے بھائی کے گھر رہائش پذیر تھی اور ان کا 3 سالہ بیٹا ساجد بھی باپ کی بجائے ماں کے ساتھ ہی رہ رہا تھا۔

 ملزم عمر حیات بیوی کو راضی کرنے کے لئے اس کے بھائی کے گھر گیا مگر بیوی سے صلح نہ ہوئی تو ملزم نے طعیش میں آکر 3 سالہ بیٹے ساجد کا گلا دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد تھانہ ساجد شہید پولیس نے 3 سالہ مقتول ساجد کے ماموں تنویر عباس کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

The post سرگودھا میں سفاک باپ نے 3 سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email