جذبۂ حب الوطنی کا اظہار، پاکستان کی آزادی کے 76 سال

پاکستانی قوم آج روایتی جوش و خروش، جذباتی نعروں اور دعاؤں کے ساتھ آزادی کے 76 برس مکمل ہونے پر جش آزادی منا رہی ہے۔

ملک بھر میں شاہراہیں، گلیاں اور قومی یادگاروں میں شہریوں کا ہجوم تھا، جنہوں نے قومی پرچم کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کررکھا تھا۔

یوم آزادی کی صبح کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اسی طرح صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، ملک کی سلامتی، خوش حالی اور امن کے لیے دعائیں کی گئیں۔

مختلف شہروں میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں اور عوام نےجذبات کا اظہار کیا

Print Friendly, PDF & Email