FCPSکی گاڑی کا حادثہ،طلبہ معمولی زخمی

چترال (زیل نمائندہ )بدھ کی صبح فرنٹیر کور پبلک سکول چترال کی گاڑی جس میں تقریباً 15 طلبہ سوار تھے سکول جاتے ہوئے شاڈوک کے مقام پر کھائی میں جا گری ۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار طلبہ کو معمو لی چوٹیں آئیں اور سب  خیریت سے ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال  چترال کے ڈی ایم ایس کے مطابق حادثے کا شکار طلبہ معمولی  زخمی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کیا جائے گا۔  ڈپٹی کمشنر لوئیرچترال  محمد علی نے موقع  پر ہستپال کا دورہ کیا  اور زخمیوں کی عیادت کی۔

 

Print Friendly, PDF & Email