اپر چترال پاور یارخون میں دریابپھرگیا ایک سکول سمیت اٹھارہ گھر ڈوب گئے

چترال (بیورو رپورٹر)اپر چترال پاور یارخون میں دریائے یارخون بپھرگیا ۔ ایک سکول سمیت اٹھارہ گھر ڈوب گئے ۔تفصیلات کے مطابق چترال میں حالیہ دنوں میں شدید گرمی کے باعث گلئشیرز کے پگھلنے سے دریاوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ اور چترال کےکئی علاقے دریا میں ڈوب گئے ہیں ۔

پاور یارخون میں اٹھارہ گھرانوں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور دریا دو حصوں میں تقسیم ہوکر گورنمنٹ پرائیمری سکول پاور سمیت اٹھارہ گھرانوں کو یرغمال بنا لیا ہے ۔ جبکہ سینکڑوں جریب زمینات اور باغات و کھڑی فصلیں دریا کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں ۔ علاقے کے لوگ نقل مکانی کرکے صرف اپنی جانیں بچانے میں مشکل سے کامیاب ہوئے ہیں ۔ لیکن ان کی جمع پونجی اور سامان دریا برد ہو گئےہیں ۔ لوگ انتہائی مشکل سے دوچار ہیں ۔

انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی امداد تاحال نہیں پہنچی ہیں ۔ جس کا وہ شدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔ متاثرین کو فوری طور پر خیمے خوراک اور دیگر امداد کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اپر و لوئر چترال اور مخیر اداروں سے پر زور اپیل کی ہے ۔ کہ ان کی فوری امداد کرکے ان کی مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email