وزیراعظم کا متوقع دورہ چترال منسوخ

چترال(زیل نمائندہ) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا کل ۹ اگست کو چترال کا دورہ متوقع تھا جو کہ چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر منسوخ کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق  کل موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کررہی ہے اور اسی دن وفاقی دارالحکومت  میں متعدد پروگرامات ہونے ہیں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی متوقع ہے ۔ملک کے چیف ایگزیکٹیو کی حیثیت سے وزیراعظم کا کل اسلام آباد میں موجودگی ضروری ہے اور اس وجہ سے چترال کا متوقع دورہ منسوخ کردیا گیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email