روداد

شمس الرحمن تاجک روداد بیان کرنے والے ایک بہت ہی سنئیر صحافی اور تحقیقی کالم نگار ہیں۔ ان کا شمار چترال کے مشہور کالم نویسوں میں ہوتا ہے۔

ابابیل کے ساتھ سفر

وادی پرسان! خوابوں جیسی حقیقت زمین سیم و تھو ر کا شکار، لوگ مجسم تبسم، سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع پہاڑی علاقہ، خیالات کی بلندی علاقے کی بلندی سے کہیں زیادہ۔ مشکل ترین علاقہ، آسان ترین مسکان بھرے لوگ۔وسائل سے مکمل محروم بستی، مہمان نواز اتنے کہ منہ کا نوالہ بھی مہمان کو کھلانے کی …

مزید پڑھئے

اے گھر کی شہزادیو

میری تین بیٹیاں ہیں۔ پانچ بہنیں،ماں جی اور ایک شریک حیات۔ ماں جی سے شروع کرتے ہیں۔ آن پڑھ خاتون ہیں، والد صاحب پڑھے لکھے۔ مگر کسی بھی بچے کو میٹرک تک پتہ نہیں چلا کہ ماں جی پڑھی لکھی نہیں ہیں۔ کوئی نصابی و غیر نصابی سوال کسی بھی بچے نے ماں جی سے پوچھاتو والد صاحب فوری جواب …

مزید پڑھئے

اعتراض ہے!

وقار احمد کو مار دیا گیا۔ صرف وقار احمد کو نہیں اس کی بیوی اور پیدا ہونے کی جستجو کے آخری مراحل میں داخل اس کے بیٹے کوبھی۔ قصور کیا تھا؟ حق حلال کا نکاح۔ نہ مسلک کا ایشو، نہ مذہب کا۔ صرف انا کا مسئلہ۔ اور انا کے لئے اپنے ہی بچے پیسے دے کر قتل کرانا کہاں کی …

مزید پڑھئے

دہی، دماغ اور چترالی اڈہ

کھوار زبان کا ایک محاورہ ہے کہ ’’ جب تک بچہ روئے گا نہیں ماں بھی بچے کو دودھ نہیں پلاتی‘‘۔ اس میں چارچیزیں قابل غور ہیں۔ بچہ، رونا، ماں اور دودھ۔آج ان چار الفاظ کو لے کر اپنے عزیزہم وطنوں کے لئے ’’دماغ کی دہی‘‘ بنائیں گے۔ تو لئے جئے جناب! ترکیب حاضر ہے۔یاد رہے کہ اس ترکیب سے …

مزید پڑھئے

حرام بجلی اور لٹکوہ

رہنما ، نمائندہ، لیڈر یا جو کچھ بھی آپ کہہ لیں ایسے افراد کو۔ ان کی ایک ذمہ داری بنتی ہے اور وہ ہے منصوبہ بندی۔ اگر وہ ہوش و حواس کے مالک ہیں تو ان کو پانچ سال پہلے پتہ ہونا چاہئے کہ گولین گول کا بجلی گھر کب پیداوار دینا شروع کرے گی۔ کتنے میگاواٹ کی پیداوار ہے …

مزید پڑھئے

ملازمین کا شکریہ

پہلے تو ہمیں یہ تحقیق کرنا ہوگا کہ گولین گول کا بجلی گھر عوامی ٹیکس کے پیسوں سے بنا ہے، برادار اسلامی ممالک کے زکوۃ کے پیسوں سے، کافروں کے شراب خانوں سے کمائے گئے حلال پیسوں سے، یا پھر عوامی ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے قومی یا صوبائی اسمبلی میں موجود ملازم یا نمائندوں نے ذاتی جائیداد …

مزید پڑھئے

ملازم یا رہنما

کسی ڈکشنری کے بغیر ہی رہنما کے لفظ کے ساتھ جو خیال ذہن میں آتا ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ رہنما کوئی ایسا شخص ہوگا جس کو اپنے مفادات سے زیادہ اس کی رہنمائی کو تسلیم کرنے والے افراد کے مفادات عزیز ہوں گے۔ اس رہنما کو معاشرے کی بنیادی اکائی گھر کے منظر میں فٹ کرنا چاہیں …

مزید پڑھئے

خنّاس

جس دن آپ تسلیم کی اس سطح پر پہنچ جائیں یا پہنچادیئے جائیں کہ ذہن میں خناس سما جائے کہ آپ کچھ بن گئے ہیں۔ آپ کے پاس علم وافر مقدار میں موجود ہے اس دن صرف ذات کی تباہی نہیں بلکہ آپ کی ذات کی وجہ سے معاشرے کی بربادی شروع ہوجاتی ہے۔ یہ خناس دو طرح سے زندگی …

مزید پڑھئے

جمہوریت کی دکانیں

ہمارے ملک میں تین دکانوں اور ان کی سوغات کا چرچا ہے۔  سب سے پرانی دکان میں شہادت بکتا ہے ۔ حالانکہ کاروبار کی رجسٹریشن روٹی، کپڑا اور مکان کی فراہمی کے نام سے کروائی گئی تھی۔ کئی دہائیوں تک یہی کاروبار زبردست میں انداز چلتا رہا ۔پھر اور زیادہ کی لالچ میں کاروبار کو اتنی وسعت دی گئی کہ …

مزید پڑھئے

مہذب بے غیرتی

یوسفی صاحب کے ’’ آب گم ‘‘میں ایک خان صاحب کو جب غصہ دلایا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ’’پشتو میں اس کے لیے بہت برا لفظ ہے‘‘ میں کئی سالوں سے یہ لفظ کسی جملے، کسی پیراگراف یا کسی لیکچر میں استعمال کرنا چاہ رہا تھا خدا کا کرنا دیکھئے کہ آج اپنے آپ پر استعمال کرنا پڑا۔ …

مزید پڑھئے