چیئرمین پاکستان علما کونسل جڑانوالا واقعے پر معافی مانگنے چرچ پہنچ گئے

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی جڑانوالہ واقعے پر مسیحی برادری سے معافی مانگنے کیلئے چرچ میں پہنچ گئے۔

چرچ کے دورے کے موقع پر پریس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ جڑانوالا میں جو کچھ ہوا اس سے پاکستان اور اسلام کو زخم لگا۔

انہوں نے کہا کہ پیش آئے واقعے پر پورا پاکستان غمزدہ ہے، جن لوگوں نے یہ عمل کیا ان سے سوال ہے کہ کس کو خوش رہنے کیلئے یہ سب کیا۔

 

 

Print Friendly, PDF & Email