یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کو گرم چشمہ میں آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی جانب سے شہدا کی عظیم قربانی کی یاد میں منایا گیا

یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کو گرم چشمہ میں آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی جانب سے شہدا کی عظیم قربانی کی یاد میں منایا گیا۔

اس موقع پر شہدا کے مزاروں پر حاضری دی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔اس موقع پر شہدا کے لواحقین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی اس کاوش کو سراہا ۔

اس موقع پر آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ گرم چشمہ کے چیرمین جناب جمشید صاحب، سکاؤٹس اور گائیڈز لیڈرز اور کافی تعداد میں سکاوٹس اور گائیڈز نے شرکت کی اور شہدا کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی ۔

Print Friendly, PDF & Email