کھوار زبان اب پی ٹی وی پر بھی

پشاور(زیل نمائدہ)پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سنٹر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کھوار زبان میں ہفتہ وار خبریں نشر کرنا شروع کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی وی نیشنل پشاور نےصوبے کی تیسری بڑی زبان کھوار میں خبریں پیش کرنا شروع کیا ہے جو بعد میں روزانہ کی بنیاد پر کھوار راؤنڈاپ کے نام سے خبروں اور مختلف صنف کے پروگراموں کا  ایک مستقل سلسلہ ہوگا۔

سرکاری  ٹی وی پر کھوار زبان میں پروگرام پیش کرنے کا چترالیوں کا دیرینہ مطالبہ اس وقت  شرمندہ تعبیر ہوا جب گزشتہ اتوار دن دو بجکر ۱۵ منٹ  پر پانج منٹ کی خبریں کے ساتھ سینئر صحافی محمد شریف شکیب سکرین پر دکھائی دیا۔ اس کاوش میں کردارادا کرنے پر  انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور ، تجار  برادری  اسلام آباد بازار پشاور، سماجی حلقے، کھوار اہل قلم، ایف ایل آئی اسلام آباد، مئیر چترال ،چترال جرنلسٹ فورم پشاور ، چترال کے لکھاری خصوصاً ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی (تمغئہ امتیاز)، محمد شریف شکیب، سید ذوالفقار علی شاہ، عزیز احمد ، عنایت جلیل قاضی اور دوسرے افراد  خصوصی شاباش اور تحسین کے مستحق ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email