رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 18 جولائی (رات) کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو کہ 19 جولائی کو شدت اختیار کر یں گی۔جس کے باعث 18 جولائی (رات)سے23 جولائی کےدوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر ، اوکاڑہ ، چترال، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ تیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

19 جولائی (رات) سے21 جولائی کےدوران بارکھان، لورالائی، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان ، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

19 جولائی (شام/رات) سے23 جولائی کےدوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ تیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان۔جبکہ20 جولائی سے 22 جولائی کےدوران شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ اور کراچی میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ تیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے

جس کے ممکنہ اثرات میں 18 (رات) سے 22 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔ سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی گیی ہے۔ آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، سولر پینل)کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لہذا آندھی /شدید بار شوں کے دوران عوام کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گیی ہے۔ اور ساتھ تمام متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گیی ہے۔

دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی طرف سے خیبرپختونخوا کے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو لکھے گیے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ لہذا برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔

مراسلے میں مذید تاکید کی گیی ہے کہ طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ ۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔اوریہ پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔اورحساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔مراسلے میں مذید لکھا گیا ہے کہ اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔

بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں.

Print Friendly, PDF & Email