چترال کے ایک اور بیٹی نے ROSE اسکالرشپ حاصل کرلی

آج ROSE, Chitralآفس میں ایک پر وقار تقریب میں ROSE, Chitral کی طرف سے ایک چترال ٹاون سے تعلق رکھنے والی پشاور یونیورسٹی میں ریاضی کی ہونہار طالبہ آمینہ حسن کو پچاس ہزار روپے اسکالر شپ کا چیک بدست مہمان خصوصی مولانا شمس الدین صاحب خطیب مزار قائد کراچی دیا گیا ۔ اس خصوصی تقریب میں جناب پروفیسر اسرارالدین ، نامور قانون دان جناب عبدالولی خان ، آغا خان ریجنل کونسل چترال کے سابق صدر جناب محمد افضل ، خطیب شاہی مسجد چترال جناب مولانا خلیق الزمان ، چترال ٹائمز کے چیف ایڈیٹر جناب سیف الرحمن عزیز, شندور میگزین کے چیف ایڈیٹر جناب محمد علی مجاہد اور اپر چترال تورکہو سے تعلق رکھنے والے چترال کے ایک اور فرزند جناب ڈاکٹر جاوید محمود جو کوریا سے کیمسٹری میں پی۔ ایچ۔ڈی کی سند لینے کے بعد آج کل مدینہ یونیورسٹی سعودی عربیہ میں بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس تقریب میں چئیرمین ROSE جناب ہدایت اللہ کے علاوہROSE کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

چئیرمین ROSE چترال نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اس قسم کی تقریبات کو میڈیا کے ذریعے مشتہر کرنے کا مطلب کسی قسم کی پبلیسٹی نہیں بلکہ لوگوں میں اس بات کی آگاہی پیدا کرنا ہے کہ ROSE اس طرح کے سکالرشپ دینے کے لئے مقامی خواتین و حضرات کی دی ہوئی عطیات پر انحصار کرتا ہے اور جو لوگ ROSE کو عطیات دیتے ہیں انھیں مطلع کرنا بھی مقصود ہے کہ ان کی دی ہوئی عطیات ان نامور شخصیات کی موجودگی میں حقدار طلبہ تک پہچادیا جاتا ہے تاکہ دیگر مخیر خواتین و حضرات بھی اعتماد کے ساتھ ROSE کے ساتھ مدد کرنے میں پیش پیش ہو۔”

Print Friendly, PDF & Email