چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے چانسلر چترال یونیورسٹی کا شکریہ

چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن(کیوٹا) کے ایگزیکیٹیو باڈی کے ممبران نے عزت مآب گورنر خیبرپختونخوا/ چانسلر جامعہ چترال اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی چترال یونیورسٹی وزٹ کے دوران اُن سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کے مختلف مسائل اور ضروری امور اُن کے گوش گزار کیے۔ جن پر عزت مآب گورنر صاحب اور چیئرمین ایچ ای سی نے ہدایت کی کہ ان مسائل اور امور بارے جامع خطوط اُن کو لکھے جائیں۔ عزت مآب گورنر صاحب اور چیئرمین ایچ ای سی نے مذکورہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا جملہ کابینہ ملاقات کے لیے وقت دینے، مسائل سننے اور حل کرانے کی یقین دہانی کرنے پر عزت مآب گورنر/چانسلر صاحب اور چئیرمین ایچ ای سی کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

انشاء اللہ رواں ہفتے جامعہ کے جملہ مسائل اور امور بارے تفصیلی خطوط، جن کی انہوں کے ہدایت کی تھی، اُن کو ارسال کر دیے جائیں گے۔

یاد رہے چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (کیوٹا) سال 2017ء سے جامعہ چترال کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے، جس کے پلیٹ فارم سے جامعہ کے ٹیچرز کے حقوق اور اُن کو درپیش کئی ایک مسائل کو حل کرانے واسطے مختلف اپیلیں اور اقدامات کیے گئے، جو ریکارڈ پر موجود ہیں۔
جہانگیر عالم (صدر)
چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن جامعہ چترال

ظہور الحق دانش (جنرل سیکریٹری)
چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن جامعہ چترال

Print Friendly, PDF & Email