ایس ایس بی بی یو شیرینگل نے بی ایڈ، بی پی ایڈ اور ڈی پی ایڈسیشن 2016کے نتائج کا اعلان کردیا۔چترال کے کالجوں کی بہترین پرفارمنس

شرینگل(نمائندہ زیل) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے مختلف شعبوں میں پروفیشنل امتحانات برائے2016کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔اعلامیے کے مطابق مختلف ایک سالہ پروفیشنل پروگراموں کے امتحانات میں مجموعی طور پر599امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے کل408امیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 68فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق بی ایڈ میں چترال کالج آف ایجوکیشن سنگور چترال کے طالبات نے ساری پوزیشنیں اپنے نام کیں ۔ مذکورہ کالج کی طالبہ شازیہ بی بی دخترامان اللہ خان نے رول نمبر180کے تحت کل 1000میں سے 763نمبر لیکر پہلی ،سمرینہ ایوب دختر سردارایوب خان نے رول نمبر156کے تحت 752نمبر لیکر دوسری اوراسی کالج کی طالبہ ماریہ خان دختر پردم خان اور دروش کالج آف ایجوکیشن کی طالبہ فہیمہ رضا دختر سلطان روم نے بالترتیب رول نمبر 157اور 88کے تحت 731نمبر لیکرمشترکہ طور پرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کیں، بی پی ایڈ میں تریچمیر کالج ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل کالج زرگراندہ چترال چھاگئی یعنی اس کالج کے طا لبعلم اعجاز احمد ولدعبدالمراد خان نے رول نمبر09کے تحت کل 900میں سے670 نمبر لیکر پہلی، عاطفہ رحیم دختر فضل رحیم نے 650نمبر لیکر دوسری اور اسی کالج کے طالب علم صفت بیگ ولد اسلام بیگ نے 579نمبر لیکر تیسری پوزیشین حاصل کیں یوں تینوں پوزیشنیں اسی کالج کے حصے میں آئیں۔ جبکہ ڈی پی ایڈ میں بھی تریچمیرایجوکیشن اینڈووکیشنل کالج چترال کا پلہ بھاری رہا یعنی اس کالج کی طالبہ شاہدہ بی بی نے کل 900میں سے 644نمبر لیکر پہلی ، سالک ڈگری کالج شاگرام کی طالبہ حمیدہ بی بی دختر شیر افس خان نے 640نمبر لیکر دوسری جبکہ تریچمیرایجوکیشن اینڈووکیشنل کالج چترال کی طالبہ شازیہ بی بی دخترامین الحسنات نے 627نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email