چترال یونیورسٹی میں یوم چترال منانے کا اعلان

چترال: جامعہ چترال کے ڈائریکٹریٹ آف سٹودنٹس سوسائٹیزکے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق چترال کے مخصوص ثقافت اور روایات کو منظر عام پر لانے اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے یہ دن منایا جائے گا۔

جامعہ چترال کے ڈائریکٹریٹ آف سٹودنٹس سوسائٹیز اور شعبہ مینیجمنٹ سائنسز کے زیرِ انتظام بروز منگل ۳ دسمبر ۲۱۰۹ کو یونیورسٹی کیمپس میں ایک ثقافتی دِن "یومِ چترال۔۔۔چھترارو انوس” کے نام سے منایا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد چترال کی تقافتی و لسانی تنوّع کو اجاگر کرنا اور تکثیریتی اقدار کو پروان چڑھانا ہے۔

جامعہ چترال کے ڈائریکٹریٹ آف سٹودنٹس سوسائٹیز کے ڈپٹی ڈائیریکٹر پروفیسر ظہور الحق دانش کے مطابق اس دِن جملہ اساتذہ، سٹاف اور طلباء و طالبات اپنے اپنے مخصوص ثقافتی اور روایتی لباس میں کیپمس آئیں گے۔ اس ایک روزہ پروگرام میں چترال کے نامور علمی، ادبی، سماجی اور ثقافتی شخصیات پر مشتمل ایک ٹاک شو ہوگی۔ یونیورسٹی کے لان میں چترال کے روایتی کھانوں، فن پاروں اور ہینڈیکرافٹس کے سٹالز لگیں گے۔ طلبا ء و طالبات کے والدین، تعلیمی اداروں سٹاف و طلباء اورعوام و خواص اِن سٹالز کا وزٹ کرسکیں گے۔

سٹالز رجسٹر کرنے اور مزید معلومات کے لئے زیرِ دستخطی کے ساتھ دفتری اوقات میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پروفیسر ظہور الحق
ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز
یونیورسٹی آف چترال
موبائل نمبر۔ 03469034763

Print Friendly, PDF & Email