چترال ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر جاری، عوامی حلقوں کا مطالبہ تیز ترقی کا

ایون (زیل نمائندہ) چترال کے ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سڑک پر این ایچ اے روڈ سے گزرنے والے ایون سنٹر تک باقاعدہ کام ہورہا ہے۔ یہ سڑک کافی عرصے سے تاخیر کے شکار تھی، لیکن اب عملی طور پر کام شروع ہونے سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ روڈ پر سے درختوں اور دیگر رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں، مکانات توڑے جارہے ہیں، اور اسکیوئٹر سے عارضی راستہ بنایا جارہا ہے۔ جب یہ تمام کام مکمل ہوجائیں گے، تو دونوں سائڈوں پر دیواریں بنائی جائیں گی اور فلنگ کی جائیگی۔

ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر سے جہاں کالاش ویلیز میں سیاحت کو ترقی ملے گی، وہاں قصبہ ایون میں کاروبار کو وسعت ملے گی۔ عوامی حلقوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سڑک کی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہئیے۔ یہ سڑک سیاسی اور سماجی نمایندوں کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں تعمیر ہورہی ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک جتنی جلدی ممکن ہو سکے، تعمیر کرکے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email